26 اکتوبر، 2015، 6:25 PM

افغانستان ، پاکستان اور ہندوستان میں خوفناک زلزلہ

افغانستان ، پاکستان اور ہندوستان میں خوفناک زلزلہ

افغانستان ، پاکستان اور ہندوستان کے وسیع علاقہ میں شدید زلزلہ آیا ہے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 7۔7 رکارڈ کی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں شدت 1۔8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 150 جبکہ افغانستان میں 22 افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان ، پاکستان اور ہندوستان کے وسیع علاقہ میں شدید زلزلہ آیا ہے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 7۔7 رکارڈ کی گئی ہے جبکہ بعض علاقوں میں شدت 1۔8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 150 جبکہ افغانستان میں 22 افراد کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان کے دارالحکومت  اسلام آباد، لاہور، سوات، مالا کنڈ اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آ گئے۔ ادھر افغانستان میں بھی زلزلے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زلزلے کے جھٹکے ہندوستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی محسوس کئے گئے۔

News ID 1859124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha